مضر صحت کیمیکل ڈرموں کو دودھ کی سپلائی کیلئے استعمال کرنا عوامی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے‘راجہ راشد حفیظ

جمعہ 9 مئی 2008 11:48

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09مئی2008 ) پنجاب کے سابق پارلیمانی سیکرٹری بلدیات راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کیمیکل ڈرموں میں سپلائی ہونے والے مضر صحت دودھ کے استعمال سے شہر میں صحت عامہ کے مسائل بڑھ رہے ہیں جن کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے، اپنے ایک بیان میں راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ انتہائی مضر صحت کیمیکل ڈرموں کو دودھ کی سپلائی کے لیے استعمال کرنا عوام الناس کی صحت سے کھیلنے کے مترادف ہے اور متعدد مرتبہ پر رپورٹس آ چکی ہیں کہ ان خالی ڈرموں میں پینے کی کوئی بھی چیز ڈالی جائے تو وہ انسانی صحت کے حوالے سے مضر بن جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود دودھ فروش ان ہی ڈرموں کو استعمال کرتے ہیں جبکہ عوامی ہوٹلوں میں پانی کا ذخیرہ بھی ایسے ہی ڈرموں میں کیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے علم میں یہ حقیقت ہے مگر اب تک ان مضر صحت ڈرموں کا استعمال روکا نہیں جا سکا جس کے باعث عوام الناس آلودہ دودھ پینے پر مجبو ہیں راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ان ڈرموں کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ صحت عامہ کو لاحق خطرات کا خاتمہ ممکن ہوسکے

متعلقہ عنوان :