ھنگومیں تین روزہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ہفتہ 14 مئی 2016 13:44

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ضلع ھنگو میں تین روزہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔افغان مہاجرین بچوں سمیت 1لاکھ 12ہزاربچوں کو پولیو بچاؤ قطرے پلائیں گے،372ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع ہنگو میں 16مئی تا 20مئی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر کے محکمہ صحت ہنگونے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو ڈسٹرکٹ سپر وائزر حاجی عبد الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامات کے تحت ایک لاکھ 12ہزار بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 82ایریا انچارج،مجموعی طور پر 372ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچانے کے خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران دیگر سرکاری محکموں ایجوکیشن،ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور یونین کونسل سیکرٹریز بھی اپنا تعاون پیش کریں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سرپرستی انسداد پولیو مہم میں عوامی تعاون نا گزیر ہے۔