گرمی بڑھتے ہیں ملتان کے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ‘ 149مریض ہسپتال پہنچ گئے

ہفتہ 14 مئی 2016 16:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) گرمی بڑھنے سے ملتان کے شہریوں میں پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر متعدد افراد بیمار ہو رہے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں پیٹ کے امراض کے باعث مختلف ہسپتالوں میں149مریض لائے جا چکے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کو گرمی کے باعث پیٹ کے مختلف امراض لاحق ہیں تاہم تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک ملتان میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا استعمال یقینی بنائیں اور فروٹ کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :