چین ، وائرس کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد32 ہوگئی

ہفتہ 10 مئی 2008 12:19

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10مئی2008 ) چین میں ایک مہلک وائرس کے پھوٹنے سے ہزاروں بچے آنتوں کے وائرس کا شکار ہوئے ہیں اوراس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں ایک آٹھ ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے قریبی صوبے گوانگ زی میں اٹھارہ ماہ کا ایک بچہ چل بسا۔ وہ بیماری میں مبتلا ہونے کے تین روز بعد بے ہوشی کی حالت میں چلا گیاتھا۔

(جاری ہے)

انٹرو وائرس 71 سے ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق مشرقی صوبے آن ہوئی سے ہے جہاں فویانگ شہر میں 22 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ وائرس ہاتھ، پاوٴں اور منہ کی شدید بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جس کے بعد تیز بخارہو تا ہے اور مریض مفلوج ہوجاتا ہے۔مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سال ہاتھوں، پیروں اور منہ کی بیماریوں میں لگ بھگ 20 ہزار افراد کے مبتلا ہونے کی اطلا ع ملی ہے۔ چین اور عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی یہ قسم ماضی جیسی خطرناک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :