مستونگ ،پولیو ٹیم پر حملہ نہیں ہوا بلوچستان کے 30ضلع میں پولیو مہم جاری ہے ، ڈاکٹر سیف الرحمان

پیر 16 مئی 2016 15:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملہ نہیں ہوا بلوچستان کے 30اضلع میں پولیو مہم جاری ہے بعض میڈیا اطلاعا ت کے مطابق مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے تاہم ان خبروں میں کسی قسم کی حقیقت نہیں ہے بلوچستان کے 30اضلع میں پولیو مہم جاری ہے اس دوران کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :