پاکستانی قیدی محمد اکرم کی موت طبعی ہے،بھارتی ہائی کمیشن

ہفتہ 10 مئی 2008 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2008ء) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی قیدی محمد اکرم کی موت طبعی ہے ۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق محمد اکرم کو سات فروری بھارت میں غیر قانونی قیام پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

آٹھ اور نو فروری کو پاکستان رنجیرز کو دو مرتبہ محمد اکرم کو واپس لینے کی درخواست کی گئی جسے پاکستانی انجینئرز نے مسترد کردیا ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق محمد اکرم کو مجبوراً جیل بھیج دیا گیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 26اپریل کو امرتسر کے ایک ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے محمد اکرم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت طبعی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ جلد دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :