ساہیوال،گیسٹرو سے تین افراد ہلاک ،25ہسپتال میں داخل

اتوار 11 مئی 2008 15:53

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11مئی2008 ) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری وبائی صورت اختیار کر گئی تین افراد ہلاک اور25 کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں چھ افرا د کی حالت نازک ہے ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت مریضوں کے ورثاء کاشدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گیسٹرو کی بیماری گزشتہ چند روز سے شدت اختیار کر گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 48 گھنٹوں کے دوران 25 گیسٹرو کے مریضوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جن میں سے چھ کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ قصبہ نورشاہ کی 23 سالہ روبینہ گیسٹرو کے سبب راستہ میں دم توڑ گئی 55 سالہ آسیہ حبیبہ اور چک 90 کا 35 سالہ نوجوان محمد زبیرگیسٹرو کے سبب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال میں گیسٹرو کے مریضوں کو ادویات مہیا نہیں کی جارہیں ایمرجنسی پرچٹ بنا کر مریض کو وارڈمیں بھیج دیاجاتا ہے جہاں ادویات نایاب ہیں ورثاء نے حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ادویات فراہم کی جائیں اور ادویات فراہم نہ کرنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کومعطل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :