چینی مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے چینی اور آسٹریلوی کمپنی میں معاہدہ

بدھ 18 مئی 2016 13:31

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) آسٹریلیا بہت جلد چینی طبی سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن جائے گا کیونکہ آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے چین کی طبی خدمات فراہم کرنیوالی کمپنی سے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

کا یو ایک آسٹریلوی کمپنی ہے جو کامن ویلتھ سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او ) کے طورپر کام کررہی ہے ، کایو کمپنی نے طبی خدمات فراہم کرنیوالی چینی کمپنی سن وو میڈیکل مینجمنٹ کے ساتھ ایک مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔

معاہدے کے مطابق کایو آڈیو اور ویڈیو کے لئے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرے گی اور اس طرح چینی مریضوں کو طبی مشورے فراہم کریگی ، اس معاہدے کا مقصد ایشیاء سے باہر چینی مریضوں کو معیاری طبی علاج فراہم کرنا ہے ، آسٹریلوی ڈاکٹر دنیا بھر میں بہترین ڈاکٹر تصور کئے جاتے ہیں ، یہاں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ دل کے امراض ، کینسر ، شوگر وغیرہ کے علاج میں اچھی شہرت رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :