پیازکے حیرت انگیزطبی فوائد‘جلے سے لیکربخار تک کا علاج پیازکے رس سے کریں
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 14:51
کولکتہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء)پرانے لوگ بیماریوں اور تکالیف کے علاج کے لیے اپنے پاس دستیاب قدرتی مواد اور اشیاءپر انحصار کرتے تھے اور اس وقت دواوں کو نہیں جانا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ لوگ اچھی صحت اور بیماریوں سے لڑنے کے لیے بہترین قوت مدافعت کے حامل ہوتے تھے۔آج کے جدید دور میں ہم کوئی بھی درد یا کسی بیماری کی علامت محسوس کرتے ہیں تو فورا ڈاکٹر کا رخ کرتے ہیں اور دوائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں۔
صحت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے گھروں میں دستیاب پھل، سبزیاں، جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات بہت سی بیماریوں اور تکالیف کے لیے شفا کے خزانے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان ہی میں ایک بے مثال خزانہ پیاز بھی ہے۔کوئی باورچی خانہ بھی پیاز سے خالی نہیں ہوتا اس لیے کہ اکثر کھانوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے اور ہم روزانہ ہی اس کو کھاتے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم کیا آپ پیاز کے صحت کے لیے فوائد اور معالجاتی خصوصیات سے واقف ہیں؟ پیاز کا رس جلد کے معمولی طور پر جلنے کی صورت میں اس کے علاج کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ تازہ پیاز کی ایک موٹی پرت لے کر اسے جلی ہوئی جلد پر مَل سکتے ہیں تاکہ جلنے کی تکلیف کم ہوجائے اور اس کا فوری علاج ہوسکے۔پیاز کا رس کیڑوں کے کاٹ لینے کی تکلیف کم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس کے لیے متاثرہ جلد پر تازہ پیاز کا ٹکڑا لے کر مَلا جائے۔پیاز سے "پاوں کے گوکھرو" foot corn کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے پیاز کے ٹکڑوں کو لے کر پاوں کے متاثرہ مقام پر مَلا جائے تو بتدریج یہ گوکھرو ختم ہوتا جائے گا۔ پیاز جسم کے بلند درجہ حرارت کو کم کرتی ہے۔ اگر آپ کو بخار ہے تو آپ سونے کے لیے جانے سے پہلے پیاز کی کچھ پرتیں اپنے موزے میں رکھ لیں تاکہ پیاز پاو¿ں کے تلوے کو چھوتی رہے۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو کرنے میں معاون ہوتا ہے اور پاو¿ں سے زہریلے مواد کو چوس لیتا ہے۔ اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے تو پیاز کے رس کے دو چمچے پی لینے سے آپ کا علاج ہوسکتا ہے۔ یہ عمل قے کو روکتا ہے اور متلی کے احساس کو کم کردیتا ہے۔ اگر آپ بالوں کی سست نشونما کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ بالوں کی جڑوں میں پیاز کے رس کا مساج کریں اور کچھ وقت کے لیے ایسے ہی چھوڑ کر پھر شیمپو سے سر کو دھولیں۔ پیاز بالوں کی نشونما کی رفتار کو تیز کر دیتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.