زیادہ تیل میں پکی ہوئی خوردنی اشیاء، نمک کا زیادہ استعمال فشار خون کے امراض کا باعث ہیں،

وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی

بدھ 18 مئی 2016 15:12

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) بلڈ پریشر ایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث خون کی نالیوں میں خون کی کثرت کے باعث دل کا دورہ پڑ سکتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کے باعث گردوں کا مرض اور نابینا پن بھی ہو سکتا ہے۔ پمز کے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ زیادہ تیل میں پکی ہوئی خوردنی اشیاء، نمک کا زیادہ استعمال فشار خون کے امراض کا باعث ہیں جبکہ ورزش نہ کرنا بھی اس کا ایک سبب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فشار خون کا مرض لاعلاج نہیں۔ معمولات زندگی میں توازن لاتے ہوئے اور اچھے معالج سے علاج کرانے سے مریض صحت یاب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شہری اپنی صحت کا خیال رکھیں اور زیادہ مرغن، غذا اور ہوٹلوں کے کھانے کھانے سے پرہیز کرنے اور زندگی کے مسائل مثبت طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں، اپنی نیند پوری کریں اور ورزش کرنے کو معمول بنائیں، گزشتہ روز ہائپرٹیشن سے متعلق آگاہی کے سلسلہ میں پمز میں واک ہوئی جس میں 600 سے زائد طبی عملہ نے شرکت کی۔