ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،کمشنر

بدھ 18 مئی 2016 17:01

سرگودھا۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ گورنمنٹ میاں مولا بخش ہسپتال کو سرگودہا کامثالی ہسپتال بنانے اور مریضوں کی سہولیات کیلئے بھرپو راقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں نرسری وارڈ کوفعال بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،جبکہ ہسپتال میں مریضوں او ران کے لواحقین کے بیٹھنے او رپینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گورنمنٹ میاں مولابخش ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ایم ایس کو ہسپتال میں نرسری وارڈ کو جلد ی مکمل کرکے اسے فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔