پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ماہرین صحت
ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔ اندازے کے مطابق 2040ء تک یہ تعداد ایک کڑوڑ چوالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی جوکہ دنیا بھر کے ممالک میں آٹھویں بڑی تعداد ہوگی،سیمینار سے خطا ب
بدھ 18 مئی 2016 19:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے ساتویں ایڈیشن اٹلس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔ اندازے کے مطابق 2040ء تک یہ تعداد ایک کڑوڑ چوالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی جوکہ دنیا بھر کے ممالک میں آٹھویں بڑی تعداد ہوگی۔
یہ بات ماہرین صحت پروفیسر عبدالباسط اور پروفیسر محمد یعقوب احمدانی نے کراچی پریس کلب میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ذیابیطس سے متاثرہ روزے داروں کی رہنمائی کے لیے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈایابیٹس کے اشتراک سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔ اپنے خطاب میں پروفیسر عبدالباسط ( ’گائیڈ لائنز آن ڈائبیٹیس مینجمنٹ ڈیورنگ رمضان‘ کے مصنف اور چیئرمین آئی ڈی ایف مینا، چیئرمین پاکستان ورکنگ گروپ آن ڈایابیٹک فوٹ) نے کہا: ’ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد رمضان کے دوران روزے رکھتی ہے اور انہیں رمضان کی آمد سے قبل اپنے معالج سے مشاورت کرنی چاہیے تاکہ معالج اپنے مریضوں کی علامات کے پیشِ نظر انہیں مناسب ہدایات دے سکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.