ڈینگی لاروا کے تدارک ،موذی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے ایس او پیز کے مطابق بھرپور اقدامات کریں‘لبنیٰ فیصل
جمعرات 19 مئی 2016 13:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے تدارک اور شہریوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے حکومت پنجاب کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق بھرپور اقدامات کریں۔انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ سارہ حیات کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آصف محمود ،سینئر انٹامالوجسٹ،انوائرمنٹ وسینٹری انسپکٹرز کے علاوہ کینٹ کے مختلف سکولوں اور کالجز کے سربراہان ،محکمہ فشریز،تعلیم،کوآپریٹو،ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندو ں نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ انوائرمنٹ انسپکٹرز ہائی رسک ایریاز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں۔
تمام تعلیمی اداروں میں زیروپیریڈ کا انعقاد اور پورے بازؤں کا یونیفارم پہننا یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف دو ایف آئی آر ز درج کی گئی جبکہ کمرشل وگھریلو مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.