ایبولا جیسے وبائی امراض کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے انشورنس اور بانڈز متعارف کروائے جائیں گے،عالمی بینک

ہفتہ 21 مئی 2016 14:54

جنیوا ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ ایبولا جیسے وبائی امراض کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کیلئے انشورنس اور بانڈز متعارف کروائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ نئی پینڈیمک ایمرجنسی فنانسنگ فیسلیٹی سے ممالک کو ایبولا جیسے وبائی امراض سے تیزی سے نپٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی مالیا تی سہولت انشورنس اور بانڈز کی صورت میں ہوگی ۔ مغربی افریقہ میں حالیہ ایبولا بحران ایک المیہ تھا جس کے لئے ہم بھی پوری طرح تیار نہیں تھے ۔ جبکہ اس قسم کے وبائی امراض سے نمٹنے کا کوئی بین الاقوامی نظام بھی نہیں ہے ۔