سوات میں ایک ارب کی لاگت سے بنائے نواز شریف کڈنی ہسپتال کیلئے حکومت پنجاب‘پنجاب ہاسپیٹلز ٹرسٹ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘حمزہ شہبازمیاں منشاء‘ڈاکٹر فرحت جاوید‘یونائیٹڈ بنک ‘نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور جاوید سیف اللہ سمیت ملک کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑھ چڑھ کر عطیات دیئے ہیں

110بستروں پر مشتمل جدید ترین کڈنی ہاسپٹل خیبرپختونخوا کے عوام کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہاہے

ہفتہ 21 مئی 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) سوات میں ایک ارب روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے نواز شریف کڈنی ہاسپٹل کیلئے حکومت پنجاب ،پنجاب ہاسپیٹلز ٹرسٹ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حمزہ شہباز،معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشاء،صوبائی وزیر ڈاکٹر فرحت جاوید،یونائیٹیڈ بنک ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور سیف گروپ کے جاوید سیف اللہ خان سمیت ملک کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑھ چڑھ کر عطیات دیئے ہیں۔

110بستروں پر مشتمل جدید ترین کڈنی ہاسپٹل خیبرپختونخوا کے عوام کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہاہے،صوبے میں گردوں کے علاج کا یہ واحد ہسپتال ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے حکومت پنجاب،پنجاب ہاسپیٹلز ٹرسٹ اور پنجاب کے مخیر حضرات کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے 110بستروں پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی ہسپتال صوبے کیعوام کو تحفہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہسپتال ایک ارب روپے کی لاگت سے بنایا ہے،32کنال اراضی پر مشتمل اس ہسپتال میں 14ڈائلیسس یونٹسس،آپریشن تھیٹر،بلڈبنک ،لیبارٹری،ایکسرے اور سی ٹی سکین جیسی سہولیات موجود ہیں۔ہسپتال کیلئے عطیات دینے والے مخیر افراد میں سینیٹر اسحاق ڈار،حمزہ شہباز، میاں محمد منشاء،شمیم خان،نعمان احمد خان،نعمان احمد خان،میاں طلعت محمود،آفتاب بٹ،ولید ارشاد،طارق محمود،شاہد سلیم ،جاوید ارشد بھٹی، عثمان بٹ،نوازش علی،چوہدری محمد ارشد،رانا اعجاز احمدنون،حافظ خالد،ڈاکٹر فرحت جاوید،مجید نظامی،نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور چوہدری شبیر احمد سمیت دیگر کاروباری،سیاسی اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔

ہسپتال کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیاتھا، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت صوبائی اور وفاقی بیورو کریسی کے اہم ارکان بھی موجود تھے۔