ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی میں ہیپاٹائٹس بی، سی کے مریضوں کے لیے علیحدہ قائم کیے گئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح

پیر 23 مئی 2016 14:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء)سیکرٹری مالیات ملک صادق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی میں ہیپاٹائٹس بی، سی کے مریضوں کے لیے علیحدہ قائم کیے گئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق محمود کی کاوشوں سے DHQہسپتال میں مریضوں کی سہولیات و علاج معالجہ کے لیے انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں اس سے قبل ہپاٹائٹس کے تمام مریضوں کا آپریشن نارمل مریضوں کے آپریشن تھیٹر میں ہی کیا جاتا رہا مگر ڈاکٹر طارق محمود نے ہیپاٹائٹس B,C کے مریضوں کے لیے الگ آپریشن تھیٹر قائم کیا سیکرٹری مالیات نے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود کے اقدام کو سراہا افتتاح کے موقع پر ڈاکٹرسید شفقت حسین ، صدر مرکزی انجمن تاجراں ملک یعقوب ، سرجن انوار الحق ، ڈاکٹر نذیر ، ڈاکٹر اسلم ، ڈاکٹر خلیل ، ڈاکٹر سجاد،ڈاکٹر محمود ملک و دیگر بھی موجود تھے ۔