سرگودھا، انسداد پولیو مہم شروع

پیر 23 مئی 2016 15:27

سرگودھا۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی جو 25مئی تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام ہسپتال بنیادی مرکز صحت ، لاری اڈا ، سکول اور ریلوے اسٹیشن پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔گھر گھر ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں ،خصوصاً ان پولیو ٹیموں کا زیادہ تر فوکس تعلیمی اداروں پر رہا کیونکہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔