عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو گھروں اور چھتوں میں قائم ٹھکانوں کا صفایا کرناہوگا‘علی شہزاد

ڈینگی کی افزائش میں تیزی کے بعد تمام محکموں کی جانب سے منظم طریقہ سے جنگی بنیادوں پر اقدامات تیز کردئیے گئے ہیں‘اسسٹنٹ کمشنر

پیر 23 مئی 2016 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف علاقوں سے ڈینگی کی افزائش میں تیزی کی اطلاعات کے بعد تمام محکموں کی جانب سے منظم طور پر ہنگامی اقدامات اور جنگی بنیادوں پر اقدامات تیز کردئیے ہیں۔ عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو لگام ڈالنے کے لیے گھروں کے اندر اور چھتوں پر ان کی افزائش کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا جبکہ ٹائروں کی دکانوں ، گوداموں اور پانی کے جوہروں کا بھی فوری طور پر خاتمہ کرنا ہوگا۔

اس سلسلے میں صوبہ بھر کی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہیں جہاں پر صفائی نصف ایمان کو حقیقی فوقیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر چوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نثار زیدی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے-اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں تاہم ان کوششوں میں بھرپور عوامی شرکت ڈینگی پر موثر انداز میں قابوپانے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو ڈینگی پر قانو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس موذی وبا پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کا نئی حکمت عملی کے تحت تمام ٹاؤن اور یونین کونسلوں میں باہمی مشاورت اور حکمت عملی کے ذریعے سپرے اور فوگنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :