پیرو میں پارے سے پھلینے والی آلودگی کی وجہ سے ہنگامی حالت کا نفاذ

منگل 24 مئی 2016 13:41

لیما ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) پیرو میں پارے سے پھلینے والی آلودگی کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو کے وزیر ماحولیات مانوئیل ویدال نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے کا تقریباً 85 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ اور50 ہزار افراد اس آلودگی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس علاقے میں پارے کو سونے کی کانوں میں غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ علاقے کے دریاوٴں میں پارے کی مقدار بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے سمندری حیات بری طرح متاثر ہوئی ہے۔