بلڈ پریشر میں زیادہ اتارچڑھاؤ کی وجہ سے معمر افراد کے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،طبی ماہرین

بدھ 25 مئی 2016 16:16

بلڈ پریشر میں زیادہ اتارچڑھاؤ کی وجہ سے معمر افراد کے دماغی افعال پر ..

اسلام آباد 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ بلڈ پریشر میں زیادہ اتارچڑھاؤ کی وجہ سے معمر افراد کے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طبی جریدہ ہیلتھ سائنسز میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فشارخون میں زیادہ اتارچڑھاؤ اچھی علامت نہیں اور اس سے معمر افراد زیادہ متاثرہوسکتے ہیں۔اس تحقیق کے مطابق معمر افراد میں فشارخون میں زیادہ اتارچڑھاؤ کی وجہ سے نہ صرف دماغ کے حجم بلکہ افعال پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین نے کہاہے کہ زیادہ عمر کے افراد کو فشار خون میں زیادہ اتارچڑھاؤ کو نظراندازنہیں کرنا چاہئیے اورفوراً کسی اچھے معالج سے رجوع کرناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :