سندھ بھر میں پولیو مہم کا دوسرا روز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بدھ 25 مئی 2016 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم دوسرے روز بھی زورو شور سے جاری رہی۔ پولیو ورکرز بے خوف اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز حکومت کی جانب سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے اور رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق پولیو مہم کے دوران 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :