مردان کو پولیو کے بارے میں خیبر پختونخوا میں ایک مثالی ضلع کااعزار حاصل ہے، ڈپٹی کمشنر مردان

جمعرات 26 مئی 2016 13:34

مردان۔26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)ڈپٹی کمشنر مردان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ضلع مردان نے پولیو کے بارے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک مثالی ضلع کااعزار حاصل کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے یہ معاملہ انتہائی حساس قراردے کر روزانہ کی بنیادپر پولیو کے حوالے سے میٹنگز منعقد کیں۔

اس مہم میں ضلع مردان کیلئے3 لاکھ 83 ہزار 327 بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم پولیوٹیم کی کاوشوں کی بدولت مطلوبہ ہدف سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی گئی۔ اور 3لاکھ 89ہزار 11بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ جو کہ اس مہم کا 101 فی صد ہے۔ اس مہم کے دوران 50785 بچے عدم دستیاب پائے گئے ۔ جن سے اب تک 47623بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔