بم دھماکے قابل مذمت ہیں لیکن حکومت اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے‘شاہی امام سید احمد بخاری

ہفتہ 17 مئی 2008 13:25

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17مئی2008 ) جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے جے پور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز میں500مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بم دھماکے قابل مذمت ہیں لیکن حکومت اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے ایسے واقعات پیش آنے کے باعث اقلتیوں خصوصا مسلمانوں پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ دو روز میں حکومت نے 500مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں مولانا بخاری نے کہاکہ جب تک حکومت تفتیش وسیع نہیں کرتی اس وقت تک اصل مجرموں کا سراغ لگانا مشکل ہو گا یہی بات ممبئی  مالیگاؤں اور حیدر آباد بم دھماکوں میں سامنے آئی ہے جہاں بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن اصل مجرم آزاد گھوم پھر رہے ہیں اور اس وجہ سے دہشت گردی کا دائرہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات میں گرفتار شدہ افراد کے معاملات کسی ایسے تحقیقاتی کمیشن کے سپرد کئے جائیں جو غیر جانبداری اور سیکولر ساکھ والے افراد پر مشتمل ہوں اس کے بعد ان لوگوں کے معاملات عدالتوں میں پیش کئے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت اور پولیس کو صرف مسلمان قصور وار نظر آتے ہیں

متعلقہ عنوان :