جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ‘ طبی تحقیق

جمعہ 27 مئی 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ گردوں کے خطرناک امراض روایتی طور پر معمر افراد کو لاحق ہوتے ہیں مگر موٹاپا نوجوانوں کے اندر ان کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ‘ تحقیق کیلئے محققین نے 20 سے 40 سال کی عمر کے لگ بھگ 7 ہزار نوجوانوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

نتائج سے معلوم ہوا کہ 17 فیصد موٹاپے کے شکار افراد کے پیشاب میں ایک پروٹین البیومن کی مقدار کافی زیادہ ہے ‘یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ گردے معمول کے مطابق کام نہیں کررہے اور گردوں کے خطرناک امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔تحقیق کے مطابق 5 فیصد نوجوان گردوں کے امراض کے شکار پائے گئے۔محققین نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی نوجوانوں کو گردوں کے امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گردوں کے مہلک امراض کا طریقہ علاج ابھی زیادہ بہتر نہیں اور روک تھام ہی اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :