برطانیہ میں 2014 کے دوران سرطان میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ رہی

ہفتہ 28 مئی 2016 14:51

لندن ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) برطانیہ میں سال 2014 ء میں سرطان میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ رہی جو کہ سال 2013 کی تعداد سے 4000 زائد ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے برطانوی آفس آف نیشنل سٹیٹسٹیکس کے حوالہ سے بتایا کہ برطانیہ میں سال 2014 کے دوران سرطان (کینسر ) کی مختلف اقسام کے 296863 مریض مختلف ہسپتالوں میں رجسٹرڈ کئے گئے ۔ آفس آف نیشنل سٹیٹسٹیکس نے بتایا کہ خواتین کے مقابلہ میں مرد سرطان سے زیادہ متاثر ہوئے عورتوں کی نسبت مردوں میں سرطان تشخیص ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی ۔ رپورٹ میں عورتوں اور مردوں کے مختلف سرطان بارے اعدادوشمار بھی جار ی کئے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق نوجوانوں اور بچوں کو سرطان لاحق ہونے کی شرح سب سے کم پائی گئی ۔