ورکرز ویلفیئر فنڈ نے تین برسوں میں صنعتی کارکنوں کے لئے مختلف شہروں میں 3سکول ، 4رہائشی منصوبوں پر عملدرآمد اور پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کیا

پیر 30 مئی 2016 16:35

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مئی2013ء سے اپریل 2016ء تک کے عرصہ میں صنعتی کارکنوں کے لئے مختلف شہروں میں 3سکول ، 4رہائشی منصوبوں پر عملدرآمد اور پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کیا۔

(جاری ہے)

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ذرائع کے مطابق ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ضلع ننکانہ میں لیبر کالونی واربرٹن کے فیز ون میں 208فلیٹ تعمیر کئے جبکہ ملتان ورکرز کمپلیکس میں 992فلیٹ، سندر انڈسٹریل سٹیٹ لاہور کے صنعتی کمپلیکس میں 2ہزار 9سو 12فلیٹ اور الائیڈ ورکس ریگی للمہ فیز ٹو میں ایک ہزار فیملی فلیٹ تعمیر کئے، ورکرز ویلفیئر فنڈ کی طرف سے بنائے گئے تین سکول بوائز ہائی سکول جہلم، پرائمری سکول شیخوپورہ اور ہائی سکول چونڈوکو شامل ہیں، ورکرز ویلفیئر کی طرف سے بنائے گئے 50بستروں کا فیملی ہسپتال بھی چنڈوکو میں تعمیر کیا گیا جس میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ ایک خودمختار ادارہ کے طور پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد صنعتی کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔