پولیو کے 8کیس سامنے آنے کے بعدسندھ حکومت کا غیر جانبدار لوگوں سے پولیو مہم کی نگرانی کرانے کا فیصلہ

منگل 20 مئی 2008 15:30

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20مئی2008 ) سندھ میں پولیو کے آٹھ کیس سامنے کے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے غیر جانبدار لوگوں سے پولیو مہم کی نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت شفقت عباسی نے اعتراف کیا کہ پولیو میں مہم میں عملے کی کوتاہی موجود ہے اس سلسلے میں ہم ایک مانیٹرنگ ٹیم بنا رہے جس میں ڈبلیو ایچ او  یونیسیف اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک نمائندہ شرکت کریگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مانیٹرنگ ٹیم میں ای ڈی او سے کوئی تعلق نہیں ہوگا یہ ایک غیر جانبدار ٹیم ہوگی جو کسی سے کوئی رعایت نہیں برتے گی ۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے پولیو کے آٹھ کیس سامنے کے بعد 26مئی کو پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی شروع کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :