اسلام آباد کے میئر نے دارالحکومت میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہمات کے لئے متعلقہ یونین کونسلز کے چیئر مینز کو فوکل پرسنز نامزد کر دیا
منگل 31 مئی 2016 15:31
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے دارالحکومت میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہمات کے لئے متعلقہ یونین کونسلز کے چیئر مینز کو فوکل پرسنز نامزد کر دیا ہے ،یونین کونسلز کے نئے منتخب ہونے والے چیئر مینز نے پولیو مہمات میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ صحت محافظ کے طور پر کام کرنے کا عزم کیا ۔
انہوں نے یہ عزم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹرمیں پولیو کے خاتمہ کی تازہ ترین صورت حال اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات بارے دی جانے والی پریزنٹیشن کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے خصوصی پیغام میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلقہ امور بارے پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے شرکاء کو پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے طریقہ کار بارے بتایا اور کہا کہ ابھی بھی پاکستان میں تقریباً 3کروڑ بچوں کی بنیادی حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی نہیں ہے اور ہر سال تقریباً30لاکھ بچے ویکسین سے ختم ہو جانے والی بیماری کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
جب کہ دنیا بھر میں ہر سال 350000بچے پولیو میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر رانا صفدر نے اپنی پریزنٹیشن میں مزید کہا کہ پولیو کے وائرس پر قابو پانے کا واحد طریقہ اور حل ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہے ۔انہوں نے مقامی حکومتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ ہر پولیو مہم کی تیاری کے سلسلہ میں یونین کونسل کی سطح پر پولیو کے خاتمہ کی کمیٹیوں میں شامل ہوں ۔ بعد ازاں یونین کونسل کے نو منتخب چیئر پرسنز کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے گئے۔بریفنگ سیشن میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈائریکٹر ہیلتھ سی ڈی اے،حفاظتی ٹیکہ جات کے وفاقی توسیعی پروگرام کے نمائندوں ،شراکت داروں اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے حکام نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.