امریکی حکام کا خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کے سد باب کیلئے لیبارٹریوں کا نیٹ ورک قائم کرنے کا اعلان

بدھ 1 جون 2016 11:56

واشنگٹن ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) امریکی حکام نے انٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی بیکٹریا اوروائرس کی خطرناک اقسام کے منظر عام پر آنے کے بعد لیبارٹریوں کا نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

یو ایس سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن سے وابستہ حکام نے بتایاکہ حال ہی میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے ای کولی بیکٹریا کی موجودگی کاپتہ چلاہے کہ یہ بیکٹیریا جدید ترین انٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہے اور اس کا پھیلاؤ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتاہے۔

حکام نے بتایاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے سنٹر میں سات سے لے کر آٹھ علاقائی لیبارٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ پر نظر رکھی جائے گی اور مشتبہ مریضوں کے خون کے تجزیے کئے جائیں گے۔ حکام نے بتایاکہ ان لیبارٹریوں میں انٹی بائیوٹک کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی ادویات کے حوالے سے بھی تجربات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :