بچوں میں نمونیا اور اسہال سے متعلقہ اموات کو روکنے کی لیے کور گروپ کا قیام

بدھ 1 جون 2016 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء )ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے بچوں میں نمونیا اور اسہال سے ہونے والی اموات پر قابو پانے کے لیے صوبائی چا ئلڈ سروایول گروپ کے اجلاس میں ایک پانچ رکنی مرکزی گروپ تشکیل دیا ہے جو ان بیماریوں سے ہونے والی اموات پر قابو پانے کے لیے لا ئحہ عمل طے کرے گا۔ اس موقع پر یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹر رانا مشتاق نے ایک پراجیکٹ متعارف کروایا جو گیٹس فاونڈیشن کی مدد سے پنجاب کے پانچ اضلاع میں متعارف کروایا جاے گا۔

میٹنگ میں بین الاقوامی اداروں یونیسف، عا لمی ادارہ صحت ، عالمی ادارہ برائے خوراک، گیٹس فاونڈیشن، توسیعی پروگرام براے حفاظتی ٹیکہ جات، پالیسی اینڈ سٹر یٹجک پلاننگ یونٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاں میں بتایا گیا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا اور اسہا ل موت کی بہت بڑی وجہ ہے-ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سیدکی جانب سے قائم کردہ پانچ رکنی گروپ نمونیا اور اسہال سے ہونے والی اموات ، تدارک اور علاج کے لیے پنجاب کے اضلاع میں اعدادو شمار کا جائزہ لے گااور اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے پنجاب میں جاری مختلف پروگرامز کے بارے میں بتایا۔ یونیسف کے نمائندے نے مزید بتایا کے نمونیا اور اسہا ل کے بارے میں ایک عالمی ایکشن پلان بھی موجود ہے جس میں فریم ورک مکمل طور پرواضح کیا گیا ہے۔