وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اورنجم احمد شاہ کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

جمعہ 3 جون 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم شاہ نے جمعہ کے روز وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ‘فیتہ کاٹ کر انسٹی ٹیوٹ میں انجیوگرافی کا افتتاح کیا-اس موقع پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر شاہدندیم اور ایم ایس ڈاکٹر علی شاہد اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ایک ارب 24کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں -اس انسٹیٹیو ٹ میں آؤٹ ڈور گزشتہ سال شروع کردیا گیا تھا جبکہ ایمرجنسی اور انجیوگرافی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے-اور جمعہ کے روز دو مریضوں کی انجیو گرافی کی گئی-انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک امراض قلب کے علاج کے لئے انجیوپلاسٹک اور دیگر پروسیجرز بھی شروع کردئیے جائیں گے-مزید براں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر اس ہسپتال میں بائی پاس آپریشن کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے -خواجہ سلمان رفیق نے مزید نے کہاکہ وزیر آباد انسٹی ٹیو آف کارڈیالوجی کو فنکشنل کرنے میں پی آئی سی لاہور نے اہم کردار اد ا کیاہے-خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ گوجرانوالہ ڈویژن اور دیگر شہروں کے ایک کروڑ سے زائد غریب عوام کو امراض قلب کی سہولیات مفت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ گوجرانوالہ میں بھی جلد ہی 500بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال قائم کیا جائے گا- دریں اثناء وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق او ر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیااو رخواجہ صفدر میڈیکل کالج کے لئے نیا ہسپتال تعمیر کرنے کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :