ہری پور میں یرقان اور بخار کی وباء سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا

جمعہ 3 جون 2016 16:42

ہری پور۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ہری پور اور گردونواح کے علاقوں میں یرقان اور بخار کی وباء پھوٹ پڑی، مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، مقامی افراد نے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات اور ٹیسٹ فری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور اور اس کے مضافات میں یرقان اور بخار جیسی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس کے تدارک کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی ہے، ہسپتالوں میں رش دیکھنے میں آیا ہے، وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر یہ امراض مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ افسران بالاسے درخواست کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ان امراض کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ میں مچھر مار سپرے بھی نہیں کیا جا سکا اور اس موسم میں مچھروں کی بہتات اور کاٹنے سے ملیریا کی بیماری پھوٹنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :