دورانِ زچگی خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر یاسمین زاہد

جمعہ 3 جون 2016 16:52

سرگودھا۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) دورانِ زچگی خواتین کو پیچیدگیوں سے بچانے کیلئے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے الصمد میموریل کلینک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین زاہد، ڈاکٹر زاہد نقاش، لیڈی ڈاکٹر غزالہ اور لیڈی ڈاکٹر عابدہ عمر نے کہا کہ دوران زچگی ماں کو اپنی خوراک کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیئے۔ ماں جو خوراک کھاتی ہے وہ بچے کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے ،اس لئے دوران ِزچگی ماں کھانے پینے میں جوس اور پھل وغیرہ کا استعمال زیادہ کرے تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :