عالمی ادارہ صحت کی ذیکا وائرس پھیلنے کے تناظر اور تشویش کے حوالہ سے سمر اولمپکس کے شیڈول کے مطابق انعقاد کا جائزہ لینے کی ہدایت

ہفتہ 4 جون 2016 14:09

جنیوا ۔ 4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نے ماہرین کے پینل کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذیکا وائرس پھیلنے کے تناظر اور تشویش کے حوالہ سے سمر اولمپکس کے شیڈول کے مطابق انعقاد کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوعالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چن نے ماہرین کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چار مرتبہ برازیل میں سینئر سائنس دانوں کی ٹیمیں بھیجیں تاکہ برازیل میں ذیکا وائرس کے پھیلاؤ بارے اعدادوشمار اکٹھے کرکے وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔

چن نے کہا کہ انہوں نے ذیکا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے والی کیٹی کے اراکین کو ہدا یت کی ہے کہ وہ سمر اولمپکس کے شیڈول کے مطابق انعقاد پر ذیکا وائرس پھیلنے کے امکانات کا جائزہ لیں ۔