شالامار ہسپتال میں جدید گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیور سینٹر کا افتتاح

ہفتہ 4 جون 2016 16:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جون۔2016ء)شالامار ہسپتال میں جدیدگیسٹرو انٹرالوجی اینڈلیور سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ہسپتال کے ٹرسٹی معروف بزنس مین چوہدری شاہد حسین نے تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد ،چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر علی کاظم ، پروفیسر اختر خان، گیسٹرو انٹرالوجی کے انچارج ڈاکٹر ہارون یوسف جنرل منیجربزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عرفان علی سید اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھا ۔ڈاکٹر ہارون یوسف نے مہمانوں کو سینٹر میں مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔