میک کین کو دوبارہ جلد کا کینسر لاحق ہونے کاامکان نہیں،ڈاکٹرز

ہفتہ 24 مئی 2008 12:08

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24مئی2008) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار میک کین کو دوبارہ جلد کا کینسر لاحق ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اس سے قبل میک کین تین مرتبہ جلدی کینسر کی بیماری میلانوما جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو نے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں لیکن ان کو دوبارہ جلدی کینسر کی بیماری ہونے کا امکان ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ بالکل صحت یاب ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر جلد ?ڈاکٹر سوزین کے مطابق انہوں نے میکن کین کا بارہ مئی کو طبی معائنہ کیا تھا جس میں ایسی کوئی پریشان کن بات سامنے نہیں آئی تھی جس سے یہ کہا جاسکے ان کو دوبارہ جلدی کینسر کی بیماری ہوگئی ہے ۔