پشاور میں مضرصحت مشروبات کی کھلے عام فروخت

پیر 6 جون 2016 13:03

پشاور ۔06جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء )صوبائی دارالحکومت میں مضرصحت اور غیر معیاری مشروبات کی بھرمار اور کھلے عام فروخت سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ پشاور کے مختلف بازاروں قصہ خوانی ‘خیبربازار ‘گھنٹہ گھر ‘ہشت نگری اور فردوس سمیت دیگر بازاروں میں غیر معیاری اور مضرصحت مشروبات کی فروخت کھلے عام جاری ہے جس پر انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ناقص اور مضرصحت مشروبات کی وجہ سے شہری پیٹ اور گلے سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے دوسری جانب شہر کے بازاروں میں فروخت ہونے والے ان مضرصحت مشروبات میں کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے‘ طبی ماہرین نے شہریوں کو منبیہ کیاہے کہ وہ بازاروں میں فروخت ہونے والے ناقص مشروبات سے اجتناب کریں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے شہرمیں ناقص مشروبات بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔