عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی برائے زیکا وائرس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

بدھ 8 جون 2016 11:26

جینوا ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون۔2016ء) عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی برائے زیکا وائرس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا، جس میں برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں کے حوالے سے تجاویز دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے ایک ترجمان کے مطابق آزاد ماہرین کا اجلاس اس سے قبل مارچ میں ہوا تھا تاہم اس اجلاس میں اولمپک مقابلوں کے لیے برازیل جانے والوں کو خصوصی طبی ہدایات اور احتیاطی تدابیر بتائی جائیں گی۔واضح رہے کہ برازیل رواں برس 5 اگست سے اولمپک مقابلوں کی میزبانی کرے گا، تاہم اسے اس وقت زیکا وائرس کے پھیلاوٴ کے مسئلے کا سامنا ہے۔