تھائی لینڈ ایچ آئی وی وائرس کی ماں سے بچے میں منتقلی پر قابو پانے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا

بدھ 8 جون 2016 14:00

بنکاک۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون۔2016ء) تھائی لینڈ ایچ آئی وی وائرس کی ماں سے بچے میں منتقلی پر قابو پانے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایڈز کے خلاف جنگ میں اسے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ میں طبی شعبے کے کارکنوں کی ان تھک محنت کی وجہ سے اس مسئلے پر قابو پانا ممکن ہو سکا ہے۔ تھائی لینڈ کا شمار ایڈز کے مریضوں کے حوالے سے سر فہرست ممالک میں ہوتا تھا تاہم اس پیش رفت کے بعد اب اس ملک کی اگلی نسل ایڈز سے محفوظ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :