افطار میں سوڈا مشروبات کے استعمال سے گریز کریں،تازہ جوس یا شیک کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے،ماہرین

بدھ 8 جون 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ افطار کے دوران سوڈا مشروبات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ صحت کے لئے نقصان دہ ہیں،مشروبات کے مقابلے تازہ جوسز کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف مجید نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ افطار میں بنے بنائے سوڈا (کاربونیٹڈ)اوردوسرے مشروبات کی بجائے گھر میں بنے ہوئے تازہ جوس یا شیک کو استعمال کریں کیونکہ وہ آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشروبات پینے سے ہیضہ، بدہضمی، انتٹریوں کے مسائل اور کینسر جیسے امراض لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشروبات میں مصنوعی میٹھے اور ذائقوں کی وجہ سے گردے کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے لوگوں کو ان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کی وجہ سے ہمارے گردے ریسٹ کی حالت میں پیاسے ہوتے ہیں ایسے میں مصنوعی میٹھا اور کاربونیٹڈ مشروب سے گردوں پر ایکدم دباؤ بڑھ جاتا ہے اور ان کے فیل ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔