سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز بنانے کافیصلہ

جمعرات 9 جون 2016 16:08

سرگودھا۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء) سرگودھا ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں کی گائیڈ لائن ضلعی افسران کو موصول ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکو مت پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ شعبوں کی کارکردگی بہتربنا نے بالخصوص دیہی علاقوں کی عوام کو طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے سر کا ری ہسپتالوں میں ہونیوالے اخراجات ، علاج معالجہ کی سہولیات سمیت دیگر تمام امور کی انجام دیہی کے لیے ، ڈی ایچ کیوز ، رورل ہیلتھ سنڑوں اور بنیادی مراکز صحت کی الگ الگ "ہیلتھ کونسلز"بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہیلتھ کونسل کا سربراہ ای ڈی او ہیلتھ جبکہ ایم ایس سیکرٹری ہوگا ۔ دیگر ممبران میں ٹی ایچ او ، ڈسٹرکٹ مانیڑنگ آفیسر ، میڈیکل سوشل و یلفیئر، ٹی ایم اے اور تاجر تنظیموں کے نمائندے اور فارماسسٹ شامل ہیں ۔ اسی طرح ٹی ایچ کیو ز، آرایچ سیز اور بی ایچ یوز کی ہیلتھ کونسلز کا سڑکچر اور ممبران کی ذمہ داریوں کا تعین کرکے ڈی سی او کو فوری طور پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :