سعودی عرب میں طبی عملہ اور ڈاکٹروں کی غلطیوں سے2500 افراد ہلاک ہوئے، رکن شوری

جمعہ 10 جون 2016 16:46

جدہ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) سعودی عرب میں طبی غلطیوں کے باعث2500 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی طرف سے1600 ڈاکٹروں کے خلاف شکایات درج کروائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 500 کیسزطبی کارکنوں کے خلاف دائر کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی پریکٹس میں ملوث پائے گئے ۔ شوری کے رکن فیاض الشحری نے بتایا کہ ہیلتھ سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ دریں اثناء سعودی شوری کونسل کے کئی اراکین نے وزارت صنعت ، توانائی اور معدنیات پر نکتہ چینی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :