بنوں ‘خسرہ کی وباء سے ایک اور بچہ جاں بحق‘ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی

جمعہ 10 جون 2016 22:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) بنوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی۔ مزید ایک بچہ ہلاک ہونے سے 10روز میں ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی۔ مرض کے باعث روز ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

آج خسرے سے متاثرہ ایک اوربچہ اسپتال میں دم توڑگیا جس سے گزشتہ دس روزکے دوران خسرہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ تاحال متعدد بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ مسئلہ صرف بنوں کا نہیں بلکہ تمام جنوبی اضلاع کا ہے یہاں اس بیماری نے وبائی صورت اختیار کی ہوئی ہے۔خسرہ سے متاثرہ بچوں کے والدین نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے متعلقہ علاقوں میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھجوانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :