نوابشاہ میں آلودہ پانی سے گیسٹر و کا مرض پھیلنے لگا ‘ دو روز میں تین بچے جاں بحق

ہفتہ 11 جون 2016 16:40

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) نوابشاہ میں آلودہ پانی سے گیسٹر و کا مرض پھیلنے لگا جس کے باعث 2دن کے دوران 3بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر کھیڑو کے مطابق نوابشاہ میں آلودہ پانی سے گیسٹر و کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ‘ اب تک تین بچے دم توڑ چکے ہیں ‘ 30سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ گاؤں لائق راہو میں گیسٹرو سے 3بچے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 3سالہ عاقب ، 6سالہ فوزیہ اور 2ماہ کا مصور شامل ہیں ۔