نواب شاہ میں گیسٹرو سے 3بچے جاں بحق، 18افراد متاثر

پیر 13 جون 2016 11:44

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) دولت پور کے نزدیک واقع گاوٴں لائق راہو میں شدید گرمی و گندا پانی پینے سے گیسٹرو کا مرض پھیل گیا جس کے نتیجے میں تین بچے فوزیہ،مصور اور عطاء اللہ راہو جاں بحق ہو گئے جبکہ عورتوں و بچوں سمیت 18افراد متاثر ہوئے جنہیں دولت پور،قاضی احمد اور نوابشاہ کے سرکار ی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں علی نواز،گلاب اوٹھو اور دیگر نے بتایا کہ گاوٴں میں گیسٹرو پھیلنے کی بروقت اطلاع محکمہ صحت کو دی گئی تھی لیکن متاثرہ گاوٴں میں کوئی ٹیم روانہ نہیں کی گئی ،اگر امدادی ٹیم بھیج دی جاتی تو قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ غفلت کے مرتکب محکمہ صحت کے افسران و عملے کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ گاوٴں میں ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جائے۔ واضح رہے کہ نوابشاہ شہر میں بھی گرمی و گندا پانی پینے سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہو رہاہے۔

متعلقہ عنوان :