گجرات 6 منزلہ عمارت میں دھماکہ ، تین افراد زخمی

جمعہ 30 مئی 2008 15:22

گجرات(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مئی2008 ) گجرات میں جی ٹی روڈ پر چھ منزلہ عمارت کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے ۔ دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی جبکہ ایک کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکاگیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ۔ دھماکے سے سیکورٹی اہلکار پچاس سالہ محمد راشد ، جھنڈیوال ، اختر شاہ اور ایک گاہک محمد ارشد بٹ ساکن لالہ موسی زخمی ہوئے ۔ عمارت مسلم لیگ ق گجرات کے سابق صدر چوہدری صفدر وڑائچ کی ملکیت بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :