ڈینگی کے تدارک کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،عمارہ خان

منگل 14 جون 2016 11:53

قصور۔14 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2016ء) ڈی سی اوقصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے چھٹکاراپانے کیلئے تمام افسران کو اپنا کردار اداکرناہوگا، سرویلنس کے کام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اورعوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے کیونکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلا س کو ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھرمیں کل132ہیلتھ سنٹرکام کررہے ہیں اور 1565ملازمین ڈینگی سرویلنس کے کام میں مصروف ہیں‘سرویلنس کے کام کوہرصورت یقینی بنایاجائے‘عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :