پاکستان میں مرد سگریٹ نوش کی شرح 32 فیصد خواتین میں 7.5 فیصد طلباء میں 18 سے 27 فیصد اور طالبات 1.7 کی شرح سے سگریٹ استعمال کررہی ہیں‘ملک میں تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے،ڈاکٹر ارشد جاوید
جمعہ 30 مئی 2008 16:26
(جاری ہے)
ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں 31 مئی کو تمباکو نوشی کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر میں واک تقاریب منعقد کی جاتی ہیں تاکہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے لو گوں میں شعور بیدار کیا جاسکے - ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ارشد جاوید نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ تک اموات سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور روزانہ ایک ہزار نئے افراد سگریٹ نوشی کی طرف مائل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ افرا د میں سگریٹ نوشی اور شیشے کا استعمال فیشن بڑھتا جارہا ہے جبکہ صوبہ سرحد میں کم تعلیم یافتہ طبقہ نسوار استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سرحد میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 48 فیصد خواتین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے نسوار کا استعمال علاج کے طور پر کیا جبکہ 26 فیصد خواتین نے شوہروں کے کہنے پر نسوار کا استعمال شروع کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مرد سگریٹ نوش حضرات کی شرح 32 فیصد خواتین میں 7.5 فیصد طلباء میں 18 سے 27 فیصد اور طالبات 1.7 کی شرح سے سگریٹ استعمال کررہی ہیں اس موقع پر ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ سگریٹ نوش حضرات میں ٹی بی کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہے اسی طرح سگریٹ نوش ٹی بی کے مریضو ں کے علاج میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں ڈاکٹر ارشد جاوید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی اور اٹھائیس بلین روپے کی وجہ سے جو حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ملتے ہیں منافقت سے کام لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 45 تمباکو کے کارخانوں میں 43 کارخانے سرحد میں ہیں جن سے 80 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہیں- قبل ازیں پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے اراکین طلباء و طالبات نے 31 مئی کے حوالے سے ایڈورڈ کالج سے پشاور پریس کلب تک واک کیا واک میں شریک افراد نے تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنے اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے بینر اٹھا رکھے تھے-
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.