بیجنگ میں ایچ 7این 9 نئے کیس کی اطلاع

بدھ 15 جون 2016 15:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) بیجنگ کے صحت حکام نے بد ھ کو تصدیق کی ہے کہ ایک دیہی باشندے کا دارالحکومت میں انسانی ایچ 7این 9انفیکشن کا علاج کیا جارہا ہے یہ مریضہ جس کی اس کے عرفی نام شین سے شناخت کی گئی ہے ، ہیبائی صوبے کے شہر لنگ فنگکی 68سالہ کاشتکار خاتون ہے ، اس ہیبائی میں علاج کے دوران اس کی علامات کے ابتر ہونے کے بعد بیجنگ منتقل کیا گیا ۔

یہ بات بیجنگ میونسپل کمیشن برائے صحت کا خاندانی منصوبہ بندی نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ شین کا مرض میں مبتلا پولٹری کے ساتھ کوئی حالیہ رابطہ نہیں ہوا ۔ ایچ 7این 9کے بارے میں پہلے اطلاع ملی تھی کہ اس نے چین میں مارچ 2013ء میں انسانوں کو متاثر کیا ہے اس کے کیس عموماً موسم سرما اور بہار میں سامنے آتے ہیں ،بڑے پیمانے پر اس وبائی مرض کے پھوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اکا دکا انفیکشن کی اطلاعات ملی ہیں ، ایچ 7این 9 میں مبتلا دو دوسرے مریض جن میں سے ایک کا تعلق لنگ فنگ سے ہی ہے کا ہمسائے والی ٹیان جن کمشنری میں علاج کیا جارہا ہے ، دوسرے مریض کا تعلق ٹیان جن کے بن ہائی نئے علاقے سے ہے یہ بات ٹیان جن میونسپل ہیلتھ و فیملی پلاننگ کمیشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ان دونوں مریضوں کو شدید نمونیہ ہونے کے بعد ٹیان جن میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،ان دونوں کا اس مرض میں مبتلا پولٹری سے واسطہ پڑا تھا ۔

متعلقہ عنوان :