ریلوے کالونی کراچی کینٹ میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، سیدشاہداقبال

بدھ 15 جون 2016 16:37

کراچی ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کراچی ڈویژن کے صدر سیدشاہداقبال کہا کہ ریلوے کالونی کراچی کینٹ میں صفائی کانظام انتہائی ناقص ہو چکا ہے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یونین کے دیگر عہدیداروں حاجی محمدنصراللہ خان، چوہدری آصف، پیرخان، چوہدری ارشد، عاطف عباس، جام رفیق، سیدجاویدعلی کے ہمراہ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونی کراچی کینٹ کے مکین صفائی ستھرائی کے ماحول سے بالکل محروم ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر متعلقہ افسر ڈی ایم او جان محمدڈومکی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالونی میں خاکروب کچرے کو اٹھانے کے بجائے آگ لگاکر چلے جاتے ہیں ۔ شاہداقبال نے کہا کہ ہم ڈی ایس ریلوے نثاراحمدمیمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلوے کالونی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام کا نوٹس لیں اور ڈی ایم او کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :